ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی: بھاسکر شیٹی مرڈر کیس کے ملزم نرنجن بھٹ کوسپریم کورٹ سے بھی نہیں ملی ضمانت

اڈپی: بھاسکر شیٹی مرڈر کیس کے ملزم نرنجن بھٹ کوسپریم کورٹ سے بھی نہیں ملی ضمانت

Wed, 19 Sep 2018 12:31:26    S.O. News Service

اڈپی19؍ستمبر (ایس او نیوز)مشہور تاجر بھاسکر شیٹی کے سنسنی خیز قتل کے اہم ملزم نرنجن بھٹ کی ضمانت کی عرضی سپریم کورٹ نے بھی مسترد کردی ہے۔واضح رہے کہ نرنجن بھٹ پیشے سے ایک نجومی ہے اور الزام ہے کہ 28جولائی 2016کوبھاسکر شیٹی کی بیوی اور بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کی سازش رچنے اور لاش کے ٹکڑے کرکے ’ہوما‘ کی آگ میں جلانے میں نرنجن بھٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

کرناٹکا ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی مسترد ہونے پر نرنجن بھٹ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ایس اے بوبڑے کی بنچ نے اپیل پر سماعت کے بعد ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر ضمانت دینے کے تعلق سے غور کرنامناسب نہیں ہے۔ اس کیس کے 36گواہوں کی جرح مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ضمانت کی اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔


Share: